Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن میں حضرت طالب علی شاہ ؒکا عرس شریف

سرپورٹاؤن میں حضرت طالب علی شاہ ؒکا عرس شریف

بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

سرپور ٹاؤن  11 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان میں زیادہ تر بزرگان دکن کی سرزمین میں آئے اور اس کے بعد دکن کے مختلف علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کی ۔ مقامی بزرگوں کے بموجب ضلع عادل آباد کے سرپور ٹاؤن کو حضرت سید طالب علی شاہؒ  لگ بھگ 400 سال قبل تشریف لائے ۔ مقامی نائب قاضی سید عنایت علی صابری نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں ان کے بزرگوں سے سنا تھا کہ حضرت سید طالب علی شاہؒ  گونڈ راجہ دور حکومت میں بہ حیات تھے اور ایک دفعہ کا واقع ہے کہ حضرت زیادہ تر اپنی عبادت جنگل میں کیا کرتے تھے اور ایک دفعہ حضرت جنگل کی طرف عبادت کیلئے بیل بنڈی میں جارہے تھے لیکن حضرت کی بنڈی میں بیلوں کے بجائے دونوں بازوں دو شیر تھے اور ہاتھوں میں رسی کے بجائے دونوں ہاتھوں میں ناگ سانپوں کو استعمال کرتے ہوئے بنڈی پر سفر کررہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے گونڈ راجہ آرہا تھا کہ اور اچانک گونڈ راجہ کی نظر حضرت کی سواری پر پڑتی ہیں اور وہ حیران ہو کر مقامی لوگوں سے حضرت کے بارے میں دریافت کیا اور مقامی لوگوں کے ذریعہ معلوم ہوا کہ حضرت کے بارے میں گونڈ راجہ کو تفصیلات بتایا گیا اور حضرت کے کرامات کے بارے میں بتایا گیا اور تب سے گونڈ راجہ کا مرید اور عقیدتمندوں میں شامل ہوگیا ۔ حضرت کو بچوں سے لگاؤ تھا اور اپنا زیادہ تر وقت چھوٹے بچوں کے ساتھ گذارتے تھے ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہیں کہ آج سے کئی سال قبل حضرت کا آستانہ مکمل جھاڑیوں اور گاؤں کے باہر تھا لیکن اس دور میں بھی کسی عقیدت مند کو کوئی نقصانات نہیں ہوئے ۔ ہر سال حضرت کا 9 اور 10 ذی قعدہ کو عرس اور صندل بڑے احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس عرس شریف میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں کی حاضری ہوتی ہے اور خاص طور پر ضلع عادل آباد ، منچریال ، آصف آباد ، بیلم پلی ، چنور ، تانڈور ، کاغذنگر ، اوٹنور ، کے علاوہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں بلیارشاہ ، راجو را ، چندر پور ، ناگپور ، نانڈیڑ کے علاوہ مقامی گاؤں کے عقیدت مندوں میں مسلم اور غیرمسلموںکی ہزاروں کی تعداد حضرت کے آستانہ پر حاضری دیتے ہوئے حضرت کے فیض کے چشمہ سے استفادہ کرتے آرہے ہیں ۔ اور اس سال یعنی 13 اور 14 اگسٹ کو صندل اور عرس منعقد کیا جارہ ہے ۔ اور خاص طور پر حیدرآباد سے بھی صندل شریف کی آمد ہوتی ہیں اور دو دنوں اور عرس کے موقع پر دوکانات اور دو روزہ قوالی کا بھی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ پولیس ملازمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT