Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن میں مردم شماری سے متعلق اجلاس کا انعقاد

سرپورٹاؤن میں مردم شماری سے متعلق اجلاس کا انعقاد

سرپور ٹاؤن۔/11نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں16نومبر تا15ڈسمبر منعقد کئے جانے والے مردم شماری سے متعلق ایک روزہ تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈی ایس او انجیا اور تحصیلدار رمیش بابو نے شرکت کی۔ ڈی ایس او انجیا اور تحصیلدار رمیش بابو نے کہا کہ مردم شماری میں تفصیلی طور پر لوگوں کی جانب سے آدھار کارڈس اور متعلقہ شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کرنا چاہیئے تاکہ مردم شماری ہوسکے۔ مردم شماری کرنے والے ٹیچرس اور ملازمین کو دلچسپی کے ساتھ مردم شماری کے سروے کے کاموں کو انجام دینے کا مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر وظیفہ یاب اے ایس او محمد سلیم، ایم ای او، ایم پی ڈی او کے علاوہ تمام سروے ٹیم کے ملازمین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT