Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں اچانک بارش موسم خوشگوار

سرپور ٹاؤن میں اچانک بارش موسم خوشگوار

سرپور ٹاؤن۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاؤن میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی شدید دھوپ اور شدید گرمی چل رہی تھی جس کی وجہ سے عوام کو کافی دشواریاں ہورہی تھیں اور زیادہ تر لوگ اپنے مکانات میں رہنا پسند کررہے تھے۔ لیکن 2مئی اور 3مئی کو اچانک سرپور ٹاؤن میں موسم کی تبدیلی ہوئی اور اچانک بارش شروع ہوگئی اور تیز ہواؤں کے ساتھ سرپور ٹاؤن کے علاقوں اطراف و اکناف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ لگ بھگ دو گھنٹوں تک جاری تھا جس کی وجہ سے سارے سرپور ٹاؤن میںموسم خوشگوار ہوگیا اور عوام نے شدید دھوپ اور گرمی سے راحت کی سانس لی۔

سرپورٹاؤن میں لو سے محفوظ رہنے
شعور بیداری مہم
سرپور ٹاؤن۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے مواضعات پاری گاؤں لکشمی پور اور ڈھور پلی میں شدید دھوپ میں عوام کو احتیاطی اقدامات کرنے کیلئے لونویلی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سرینواس کی نگرانی میں دھوپ میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو لو کا اثر نہ ہونے کیلئے عوام اور مزدوروں میں او آرایس  پیاکٹس کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرینواس نے عوام کو شدید دھوپ میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا اور پینے کے پانی میں او آر ایس کے پیاکٹس ملا کر پانی استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا اور لو سے متعلق عوامی شعور بیداری مہم چلائی۔

TOPPOPULARRECENT