Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد

سرپور ٹاؤن میں برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد

سرپور ٹاؤن۔/10فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت لونوپلی کے عوام کو برقی کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی کامیاب نمائندگی پر 33kv سب اسٹیشن کی منظوری عمل میں آئی اور اس ضمن میں 10فبروری کو سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور زیڈ پی ٹی سی رام نائیک اور منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ستیہ نارائن، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد، سرپور ٹاؤن سرپنچ سید خضر حسین، لونوپلی سرپنچ نریش، مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین، الکٹریسٹی اسسٹنٹ انجینئر رام موہن، برقی لائن انسپکٹر غوث محی الدین، ابو بھائی رکن گرام پنچایت، محمد عفت حسین سابق ایم پی ٹی سی پربھاکر گوڑ کے علاوہ متعلقہ عہدیدار اور ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دوپہر کے کھانے کے بلوں کی
ادائیگی کا مطالبہ
ناگرکرنول ۔ /10 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اسکولوں میں طلباء کیلئے دوپہر کے کھانے کا نظم کرنے والے ایجنسیز کے خاتون نمائندو ں نے سی آئی ٹی یو کے زیر اہتمام زیر التواء کھانوں کی بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ناگرکرنول آرڈی او آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا۔اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ضلعی سرینواس  نے خطاب کرتے ہوئے 6 ماہ سے دوپہر کے کھانے کے ایجنسیز کے ذمہ داروں کو اعزازیہ اور بلوں کی عدم ادئیگی کے سبب ایجنٹس قرضہ لینے پر مجبور ہیں لیکن پھر بھی عہدیداروں کی دباؤ برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کام کرنے والوں کو نکال کر نئے خواتین کو ذمہ داری سونپتے ہوئے  خواتین کے درمیان انتشار پیداکرنے کی عہدیداران کوشش کررہے ہیں۔اس موقع پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی مناسبت سے اعزازیہ میں 5000روپئے تک اضافہ کرنے، انشورنس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس پروگرام میں دو پہر کے کھانے کے منتظمین کی یونین کے سکریٹری احمد، قائدین شرف الدین، سورنا و دیگر نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT