Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں دارالانصار چیاریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے غرباء میں راشن پیاکیج کی تقسیم

سرپور ٹاؤن میں دارالانصار چیاریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے غرباء میں راشن پیاکیج کی تقسیم

سرپور ٹاؤن۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں 21جون کودارالانصار چیاریٹبل ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر کی جانب سے غرباء میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم کے ضمن میں ذیشان فنکشن ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والوں میں نائب قاضی سید عنایت علی صابری، ایڈوکیٹ محمد غلام احمد، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل، دارالانصار ٹرسٹ صدر عبدالرحیم، ڈاکٹر ابرار احمد خان نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی محمد عابد احمد اور دارالانصار چیریٹبل ٹرسٹ جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد نے چلائی۔ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین، ڈے اینڈ نائیٹ ہوٹل مالک محمد جمیل حسین، نور خان بھی موجود تھے۔ جناب محمد غلام احمد اور ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دارالانصار ٹرسٹ کی ایک سالہ خدمات عمدہ ہیں۔ بعد ازاں محمد غلام احمد، سید عنایت علی صابری، محمد عبدالشکیل کے ہاتھوں غریبوں میں راشن پیاکیج تقیسم کیا گیا۔ محمد مفخم احمد کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT