Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں دو دن سے شدید بارش، بجلی گرنے سے جانور ہلاک

سرپور ٹاؤن میں دو دن سے شدید بارش، بجلی گرنے سے جانور ہلاک

سرپورٹاؤن۔/16ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں دو دنوں سے رات کے اوقات میں شدید بارش ہورہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹا ؤن مستقر کے اطراف واکناف کے علاقوں میں دو دن سے صرف راتوں کے اوقات میں شدید بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے برقی عہدیدار اپنی من مانی کرتے ہوئے برقی منقطع کررہے ہیںجس کے باعث عوام کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔ راتوں میں شدید تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بجلی بھی گرج رہی ہے۔ ہڈکنی گاؤں والوں کے مطابق 14ستمبر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران ایک کسان کے مکان کے قریب اچانک بجلی گرنے سے ایک بیل ہلاک ہوگیا جس کی قیمت لگ بھگ پچاس ہزار بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT