Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں سڑک حادثہ 2نوجوان ہلاک

سرپور ٹاؤن میں سڑک حادثہ 2نوجوان ہلاک

سرپور ٹاؤن۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن اور کاغذ نگر کے درمیان آج شام کے اوقات میں بھیانک حادثہ ہونے پر دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن منڈل  کے موضع ایم پلی کے قریب کاغذ نگر کو جانے والی آر اینڈ بی سڑک پر موٹر سیکل پر سوار 2نوجوان کرشنا اور ارویند دونوں کی عمر لگ بھگ 25تا28 سال ہے دونوں موٹر سیکل پر سرپور ٹاؤن سے کاغذ نگر کی طرف جارہے تھے راستہ میں ایم پلی کے قریب تیز رفتار موٹر سیکل قابو سے باہر ہونے پر سڑک سے اتر گئی اور دوبارہ تیز رفتار موٹر سیکل کو سڑک پر چڑھانے کی کوشش میں کنٹرول سے باہر ہونے پر موٹر سیکل سوار دو نوجوان سامنے والے بریج کے پتھر کو ٹکراکر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی سرپور ٹاؤن ایس آئی پراوین کمار نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کے پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن منتقل کردیا اور کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

سڑک حادثہ میں 2نوجوان ہلاک
نظام آباد:15؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثات میں دونوجوان ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب نندی پیٹ منڈل کے ششانک اور ششی کمار بائیک پر نندی پیٹ سے نظام آباد گئے ہوئے تھے واپسی میں وجئے نگر موضع کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس ان کی بائیک سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہونے کے باعث برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع کے ملتے ہی آرمور رورل سرکل انسپکٹر نرسمہا سوامی، نندی پیٹ ایس آئی جان ریڈی مقام حادثہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور آرٹی سی ڈرائیور کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ششانک اور ششی کمار دونوں بچپن کے ساتھی ہے اور ششانک کے والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دونوں ساتھی مل کر نظام آباد سے ادویات لیکر واپس ہورہے تھے کہ درمیان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں خاندانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT