Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں منڈل پریشد اجلاس کا انعقاد

سرپور ٹاؤن میں منڈل پریشد اجلاس کا انعقاد

اردو میڈیم اسکول سے ناانصافی کی شکایت، دیگر مسائل پر بھی مباحث
سرپو ٹاؤن۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاؤن منڈل پریشد کا جنرل باڈی اجلاس کل دوپہر 2 بجے ایم پی ڈی او اور منڈل پریشد صدر محترمہ ریکھا ست نارائن کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس کی کارروائی ایم پی ڈی او جناب مظفر قادری نے چلائی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں مارکٹ کمیٹی چیرپرسن محترمہ پدما ستیہ نارائن ریڈی، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ، ایم پی ٹی سی ڈی رویندر، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد، معاون رکن ایم اے عقیل، ایم پی ٹی سی محترمہ این سواتی، انچارج تحصیلدار لنگا مورتی، ڈاکٹر سنیل کمار اگریکلچر آفیسر پرساد، منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش، اے پی ایم ڈی درگیا کے علاوہ سرپنچوں، ایم پی ٹی سی اور منڈل کے متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ ایم پی ڈی او جناب مظفر قادری نے جلسہ کی کارروائی کا آغاز کیا اور اے ای اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راجیش بابو نے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بتانے کا آغاز کرنے پر نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد کہا کہ گذشتہ تین اجلاس سے عوامی مسائل کی یکسوئی نہیں ہورہی ہے اور پنچایت راج کی جانب سے 5.50لاکھ کے ذریعہ منظوری ہوئی تھی یہ سراسر غلط ہے۔ اس لئے 5.40 لاکھ کے تعمیراتی کاموں کی رقم کو غبن کرنے والوں کے خلاف تفصیلی طور پر انکوائری کرتے ہوئے غبن کرنے والوں کو سخت سزا دینا چاہیئے اور انہوں نے کہا کہ اس سرکاری رقم کے غبن کی انکوائری محکمہ ویجلنس کے ذریعہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ منڈل پریشد معاون رکن ایم اے عقیل نے کہا کہ انجینئرنگ عہدیداروں کی لاپرواہی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اردو میڈیم اسکول کی بلڈنگ کو آروگیہ شری کیلئے منظور کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اردو میڈیم اسکول کے بچوں کو منظور کی گئی عمارت میں صرف اردو میڈیم اسکول چلانے کا مطالبہ کیا گیا ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT