Friday , April 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں ہفتہ واری بازار کا ہراج

سرپور ٹاؤن میں ہفتہ واری بازار کا ہراج

سرپور ٹاؤن۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے گرام پنچایت میں ہر سال کی طرح اس سال بھی گرام پنچایت کے حدود میں موجود ہفتہ واری بازار کے ہراج کیلئے سرپنچ سید خضر حسین کی نگرانی میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ہفتہ واری بازار کے ہراج کی کارروائی ای او گرام پنچایت سنتوش کمار نے چلائی۔ اس موقع پر ڈپٹی سرپنچ مہیش، ای او پی آر ڈی محترمہ سائی سری، رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین اور ہراج میں بولی لگانے والوں میں بی وینکٹیش، احمد حسین، شیخ ریاض کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ای او گرام پنچایت سنتوش کمار نے بولی اور ہراج کرنے کا اعلان کرنے پر ہراج میں حصہ لینے والوں نے بولی لگانا شروع کیا اور آخر 3 لاکھ 81ہزار 6 سو روپئے پر شیخ ریاض کے نام پر اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں ہفتہ واری بازار کو 3 لاکھ روپئے میں ہراج کیا گیا تھا اور اس مرتبہ تین لاکھ 81 ہزار چھ سو روپئے میں ہراج کئے جانے پر میجر گرام پنچایت کی آمدنی میں گذشتہ سال سے اس سال اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT