Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں 100کارکنوں کی تلگودیشم میں شمولیت

سرپور ٹاؤن میں 100کارکنوں کی تلگودیشم میں شمولیت

سرپورٹاؤن۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تعلقہ تلگودیشم پارٹی انچارج روی سرینواس کی زیر قیادت تقریباً 100کارکنوں نے تلگودیشم پارٹی میں  شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے بموجب  تعلقہ تلگودیشم پارٹی انچارج روی سرینواس  کی زیر قیادت تعلقہ کے پانچ منڈلوں میں تلگودیشم پارٹی کو مضبوط کرنے کی غرض سے عوام میں تلگودیشم پارٹی کے بارے میں شعور بیدار مہم چلائی جارہی ہے تاکہ عوام کا زیادہ تر جھکاؤ تلگودیشم پارٹی کی طرف ہوسکے۔ اس ضمن میں 28 اکٹوبر کو تعلقہ تلگودیشم انچارج روی سرینواس کی زیر نگرانی کاغذ نگر منڈل کے ٹاؤن ہنسا پور کے سابق ایم پی ٹی سی لکشمن اور سابق اراکین گرام پنچایت کے ہمراہ لگ بھگ 100 کارکنوں نے آج تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT