Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن کی اوقاف جائیدادوں کا عنقریب سروے

سرپور ٹاؤن کی اوقاف جائیدادوں کا عنقریب سروے

سرپور ٹاؤن۔/17 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن کے اوقافی جائیدادوں کا عنقریب سروے کرتے ہوئے  مسلم جائیدادوں کی حفاظت کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ضلع وقف انسپکٹر ایم اے ساجد نے اپنے دورہ سرپور ٹاؤن کے موقع پر مقامی مسلم اقلیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسلم اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور اوقافی جائیدادوں کا بہت جلد سروے کروانے کا تیقن دیا۔ مقامی مسلم اقلیتوں سے ملاقات کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیلدار اور مسلم اقلیتوں کے ہمراہ سرپور ٹاؤن کی اوقافی جائیدادوں کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معلومات حاصل کی جائے گی اور مکمل سروے کرنے کے بعد سرپورٹاؤن میں موجود لگ بھگ 30ایکر مسلم اوقافی جائیدادوں کو قول کیلئے عوامی ٹنڈر طلب کیا جائے گا تاکہ اوقافی جائیدادوں کی حفاظت ہو اور اوقافی جائیدادوں سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر 100 سال کا بھی قبضہ کیا جائے گا تو ان تمام غیر قانونی قابضین کو برخاست کردیا جائے گا۔

 

سرپور ٹاؤن پٹرول پمپ کا معائنہ
سرپور ٹاؤن۔/17 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے پٹرول پمپ کا ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر ستیہ نارائن نے دورہ کرتے ہوئے پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرپور ٹاؤن پٹرول پمپ آفس ریکارڈس اور پٹرول پمپ کی جانچ پڑتال کی اور خاص طور پر پٹرول اورعوام کی خریدی کے بارے میں تفصیلی جانکاری کی اور ہر حالت میں عوام کی سہولت کی خاطر پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی تحصیلدار، انفورسمنٹ، این پرکاش، وشویشور راؤ اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT