Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹائون میں منی حسین ساگر کا عنقریب قیام

سرپور ٹائون میں منی حسین ساگر کا عنقریب قیام

رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا دورہ اور اخباری نمائندوں سے بات چیت
سرپور ٹائون۔7 بروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹائون مستقر میں اسٹانڈ کے قریب مہاراشٹرا کو جانے والی آر اینڈ بی سڑک کے بازو موجودخالی جگہ پر (منی ٹینک بنڈ) منی حسین ساگر کو بنانے کا سرپور ٹائون رکان اسمبلی کونیرو کونپا کئی دنوں سے کوشش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں رکن اسمبلی کون یرو کونپا نے ضلعی سطح اور ریاستی سطح پر عہدیداروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے لگ بھگ 6 کروڑ روپیوں کی لاگت سے منی حسین ساگر کا قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں ریاستی حکومت کو بھی سرپور ٹائون تالاب کو منی حسین ساگر اور عوام کے لئے تفریح گاہ بنانے کے لئے 6 کروڑ روپیوں کی تجویز بھی پیش کردی گئی ہے اور بہت جلد منظوری ہوتے ہی تعمیراتی کاموں کا آغاز بھی عمل میں آئے گا اور خاص طور پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اپنے ذاتی رقم کے ذریعہ لگ بھگ 28 فٹ کا بدھ کا عارضی پتلہ بھی تالاب کے درمیانی علاقہ میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا، میجرگرام پنچایت سرپنچ سید قیصر حسین، زیڈ پی ٹی سی رام نائک، مسلم میناریٹی صدر محمد اعشق حسین، ٹی آر ایس قائد این ایم اے سلیم، ایم اے رزاق، محمد عفت حسین، ایس راجیش کے ہمراہ رکن اسمبلی 6 فبروری کے روز سرپور ٹائون کے تالاب کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور تالاب میں بدھ مت کے مجسمہ کو کہاں پر لگانے سے متعلق بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ بعدازاں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ یہاں مقامی عوام کو تفریح گاہ کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے بہت جلد 28 فٹ بدھ مت کے مجسمہ کے ذریعہ منی حسین ساگر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ مقامی عوام کو تفریح گاہ کی سہولت دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لگ بھت 6 کروڑ روپیوں کی لاگت سے اس منی حسین ساگر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور بہت جلد منظور ہوتے ہی تعمیراتی کاموں کا بھی آغاز عمل میں آئیگا۔

TOPPOPULARRECENT