Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون میں زرعی گودام کا سنگ بنیاد

سرپور ٹاون میں زرعی گودام کا سنگ بنیاد

سرپور ٹاون /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون مستقر 9 فروری کے روز مستقر میں عوام کو محکمہ اگریکلچر گوڈان کی سہولت کی خاطر رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین کے ہاتھوں 3 کروڑ روپیوں کی لاگت سے منظور کئے گئے اگریکلچر گوڈان کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ زیڈ پی ٹی سی رام نائیک ، مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین ، ایم پی ٹی سی محترمہ این سواتی ، کانگریس پارٹی صدر این راجو ، رکن گرام پنچایت محمد حسین ، مارکٹ کمیٹی سرکیرٹری رامیش بابو ٹی آر ایس قائدین ایم اے سلیم ، کمرا گوڈ توکارام متعلقہ ملازمین جے ای او ڈی ای کے علاوہ عوام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ سرپور ٹاون کے کسانوں اور زرعی اور زراعت سے متعلق لوگوں کو اگریکلچر گوڈان نہ رہنے کی وجہ سے کافی دشواریاں ہو رہی تھی ۔ اس لئے ریاستی حکومت کی جانب سے سرپور ٹاون کی عوام اور خصوصاً کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے 3 کروڑ روپئوں کی لاگت سے اگریکلچر گوڈان کی منظوری عمل میں آئی ہے اور آج تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے اور بہت جلد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے کسانوں اور عوام کو گوڈان کو سہولت فراہم کرنے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔

TOPPOPULARRECENT