Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاون کی عوام کو بندروں سے عنقریب مکمل نجات

سرپور ٹاون کی عوام کو بندروں سے عنقریب مکمل نجات

سرپور ٹاون /11 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے گاؤں میں گذشتہ کئی مہینوں سے بندروں سے عوام پریشان ہے ۔ کوئی بھی اشیاء گھر سے باہر رکھنے پر غائب ہوجاتی ہے اور مکانات میں موجود پھلوں کے درختوں پر ایک پھل بھی موجود نہیں رہتا ۔ سارے کے سارے پھلوں کو بندر کھاجاتے ہیں ۔ اس ضمن میں مقامی گرام پنچایت عہدیداروں کی جانب سے محکمہ فارسٹ کو تحریری طور پر اطلاع دینے پر 10 فروری کے روز فارسٹ ڈیویژنل آفیسر کاغذنگر روی پرساد نے سرپور ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ اور گاؤں میں موجود بندروں کے بارے میں عوام سے جانکاری حاصل کی اور بندروں کے حملہ میں اشیاء کے نقصانات اور عوامی نقصانات ہونے پر گاؤں میں لگ بھگ 4000 تا 5000 بندروں کی ٹولی کو گاؤں سے جنگل منتقل کرنے کیلئے خصوصی پنجروں میں قید کرکے فارسٹ عہدیداروں کی ٹیم کے ذریعہ سرپور ٹاون سے لگ بھگ 10 20 کیلو میٹر دور جنگل میں بندروں کو لے جاکر چھوڑا جائے گا ۔ بعد ازاں شام کے اوقات مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد سرپور ٹاون سے تمام بندروں کو پکڑ کر پنجروں کی مدد سے 10 تا 20 کیلومیٹر دور جنگل میں تمام بندروں کو منتقل کردیا جائے گا اور بندروں کو پکڑنے کیلئے 3 سنٹر رکھیں گے ۔ ایک پولیس اسٹیشن کالونی ، دوسرا قدیم مسجد کا علاقہ اور تیسرا جامع مسجد کے علاقہ میں بندروں کو پکڑنے کیلئے جال کا پنجرہ رکھا جائے گا اور ہر تھوڑی دیر میں فارسٹ عہدیداروں کی جانب سے معائنہ اور تلاش کی جائے گی ۔ اس طرح سے بہت جلد سرپور ٹاون سے بندروں کو جنگل کو منتقل کرتے ہوئے بندروں کے ذریعہ آنے والے پریشانی کو روکنے کی کوشش کریں گے ۔ اسی طرح سے کوٹالہ منڈل بجور منڈل میں بھی بندروں کو بھگانے کی کوششچ کرنے کا تیقن دیا گیا ۔ اس موقع پر فارسٹ رینج آفیسر پی گنگادھر ڈپٹی ایف آر او وینوگوپال ، ایف ایس او پرکاش ، ایف بی او جگن موہن گوڑ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT