Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور ٹاؤن میں گاندھی جینتی تقریب

سرپور ٹاؤن میں گاندھی جینتی تقریب

کانگریس قائدین کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم
سرپور ٹاؤن 2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس قائدین کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 2 اکٹوبر کو بابائے قوم موہن داس کرم چند گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر سابقہ ضلع پریشد چیرمین سیڈم گنپتی، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل، سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین گجی رامیا، ایم پی ٹی سی محترمہ این مورتی اور کانگریس پارٹی صدر این راجو کے علاوہ ڈاکٹر ستیہ نارائن کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کانگریس قائدین کے ہاتھوں سرکاری دواخانہ میں زیرعلاج مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے کہاکہ گاندھی جی کی عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور گاندھی جی کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہندوستان کو آزادی ملی۔

TOPPOPULARRECENT