Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور پیپر ملز کے احیاء کا امکان

سرپور پیپر ملز کے احیاء کا امکان

جرمنی کی کمپنی کے عہدیداران کا فیکٹری کا معائنہ اور سروے

کاغذ نگر ۔ /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ دو سالوں سے بند پڑی ہوئی سرپور پیپر ملز کا (SPM)جرمنی کی کمپنی کے ذمہ داران کے دورہ پر کاغذ نگر میں ایس پی ایم فیکٹری ملازمین اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور فیاکٹری کے دوبارہ آغاز ہونے کی امید کی نئی کرن نظر آرہی ہے ۔ اس سلسلہ میں جرمنی کمپنی  (Pepsil) کی ٹیم کے ذمہ داران کرشنا ، راگھورام اور مندارم نے 7 اگست کو سرپور پیپر ملز کا دورہ کرتے ہوئے 7 ، 8 ، /9 اگست 3 دنوں تک مسلسل سرپور پیپر ملز کا معائنہ کرتے ہوئے اور فیاکٹری میں تیار ہونے والے کاغذ کے بارے میں متعلقہ فیاکٹری ملازمین یونین قائدین اور تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی ۔ جرمن کمپنی کے ذمہ داران نے بند پڑی ہوئی سرپور پیپر ملز سے متعلق معلومات حاصل کیں  اور سرپور پیپر ملز کی سروے رپورٹ جرمنی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے کرتے ہوئے کاغذ نگر کے فیاکٹری ملازمین کے ساتھ انصاف کرنے کا تیقن دیا گیا اور مسلسل 3 دنوں سے جرمنی کمپنی کے ذمہ داروں کی ٹیم کا مکمل سروے ہونے پر مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے سرپور پیپر ملز کے ملازمین اور مزدوروں کو فیاکٹری کے احاطہ میں دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مقامی اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بہت جلد دیوالی تہوار سے قبل کاغذ نگر کے عوام اور فیاکٹری ملازمین کے اچھے دن آئیں گے اور فیاکٹری کا دوبارہ آغاز ہوگا کیونکہ جرمنی کمپنی کے ذمہ داروں کی ٹیم کی جانب سے معائنہ کے بعد ایس پی ایم فیاکٹری کے دوبارہ آغاز ہونے کی امید ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی صدر ذاکر شریف ، سابقہ وائس چیرمین عبدالسبحان اور ڈاکٹر دامودھر راؤ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT