Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور پیپر ملز کے احیاء کا مطالبہ

سرپور پیپر ملز کے احیاء کا مطالبہ

کاغذنگر۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سیڑم گنپتی سابق ضلع پریشد چیرمین نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرپور پیپر ملز بند ہوکر دیڑھ سال کا طویل عرصہ گذر چکا ہے لیکن فیاکٹری کے مزدعور اور اسٹاف کو تنخواہوں سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ وہ اپنی گزربسر کرنے سے قاصر ہیں ۔ فیاکٹری کی انتظامیہ بھی ان کے بارے میں توجہ نہیں لے رہی ہے ۔ دیگر کمپنیوں کے ذمہ داران اس فیاکٹری کی احیاء کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسے حالات میں حکومت کو چاہیئے کہ اس فیاکٹری کے چار ہزار بے روزگار مزدور اور اسٹاف کی مدد کریں اور فیاکٹری کی احیاء کو یقینی بنائیں ۔ مسٹر سیڑم گنپتی نے کہا کہ اگر حکومت فیاکٹری کے مزدور اور اسٹاف کی بھلائی نہیں چاہتی ہے کہ کانگریس پارٹی کے اراکین خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ بھوک ہڑتال اور آندولن کے ذریعہ فیاکٹری کی احیاء کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ سرپور پیپر ملز کی مزدور یونین کے پریسیڈنٹ مسٹر نائنی نرسمہا ریڈی ہم منسٹر ہی ہیں لیکن اس فیاکٹری سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ایسے حالات میں ریاستی حکومت خصوصاً چیف منسٹر فیاکٹری کے حالات سے واقفیت حاصل کریں اور اس فیاکٹری کی احیاء میں دلچسپی لیں تو فیاکٹری کی کشادگی ممکن ہوسکتی ہے ۔ اس موقع پر جناب شبیر احمد صدر کانگریس ‘ جنانب محمد آصف سابق سکریٹری لاری اونرس اسوسی ایشن کے علاوہ جناب یوسف اور فیاکٹری کے مزدور موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT