Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپور پیپر ملز کے احیاء کیلئے ملازمین پُرامید

سرپور پیپر ملز کے احیاء کیلئے ملازمین پُرامید

کاغذنگر 16 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور پیپر ملز ایک سال کے طویل عرصہ سے بند پڑی ہے فیکٹری کی انتظامیہ نے کروڑوں روپئے کا قرض بنک سے لے کر ایسے حالات پیدا کردیئے کہ فیکٹری کو انہیں بند کردینا پڑا فیکٹری کی انتظامیہ نے آج تک نہ تو Lock out کی نوٹس لگائی اور نہ Lay Off کی فیکٹری کے اسٹاف اور ورکرس ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہیں کئی مزدور قلب پر حملہ کے سبب مر بھی گئے لیکن آج بھی مذکورہ فیکٹری کے مزدور اور اسٹاف یہی آس لگائے بیٹھے ہیں کہ فیکٹری کا احیاء ضرور ہوگا ۔ مسٹر کونیرو کونپا رکن اسمبلی سرپور نے بھی بارہا حکومت سے نمائندگی کی ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر نے بھی تیقن دیا کہ فیکٹری کو بند ہونے نہیں دیں گے ۔ ایسے حالات میں سب اس نتیجہ پر پہنچے کہ دعا کے ذریعہ ہی اس فیکٹری کا احیاء ممکن ہے ۔ اسی ضمن میں مسٹر کونیرو کونپا کی نگرانی میں فیکٹری کے احاطہ میں ہندو مسلم اور عیسائی بھائیوں نے خصوصی دعائیں کیں ۔ جناب محمد فصیح الدین اشرفی امام و خطیب مسجد معراج کی نگرانی میں مسلمانوں نے بعد نماز ظہر خصوصی دعائیں کیں اور اذکار کا اہتمام کیاگیا ۔ حافظ و خطیب جامع مسجد ، حافظ یاسر حمید ، حافظ ابراہیم رضا ، حافظ کبیر الدین صابری ، حافظ صدام حسین ، حافظ سید احمد امین ، حافظ عمر رضا خصوصی دعاؤں اور اذکار میں شامل رہے ۔ اس موقع پر مسٹر کونیرو کونپا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری کی احیاء کو ناممکن بنانے کیلئے چند لوگ رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جس کی وجہ تاخیر ہورہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فیکٹری کے تعلق سے غلط افواہیں شہر میں گشت کررہی ہیں ان پر یقین نہ کریں مسٹر کونیرو کونپا نے کہا کہ فیکٹری کا قرض زیادہ ہے اور پراپرٹی کم ہے اس لئے بنک کے ذمہ داران پریشان ہیں دوسرے سرمایہ داروں سے فیکٹری کی احیاء کیلئے ربط پیدا کیا جارہا ہے ہے ۔ مزدوروں کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ مسٹر ہریش راؤ ، کے ٹی آر اور رکن پارلیمنٹ ضلع عادل آباد بھی فیکٹری کی احیاء میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے اگلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں فیکٹری کے تعلق سے خوشخبری کے اعلان کی امید رکھی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے اسٹاف اور ورکرس کو دو دو ماہ تنخواہیں ادا کرنے کا بھی انتظام کررہے ہیں ۔ اس موقع پر جناب راجکمار ، مسٹر کونیرو کرشنا ، جناب ذاکر شریف سیاسی قائد ، جناب عبدالسبحان سابقہ میونسپل کونسلر ، جناب ضیاء الحق مستاجر برگ آبنوس ، جناب ذاکر قریشی ، جناب محمود بیگ ، جناب مشتاق احمد ، جناب محمد حاجی ، جناب محمد کلیم ممبر لاری اونرس اسوسی ایشن ، جناب عبدالقدیر ، جناب محمد ایوب سرسلک ، اور مسٹر ویشویشور راؤ یونین ورکنگ پریسیڈنٹ و میونسپل کونسلر کے علاوہ تاجر پیشہ افراد بلالحاظ مذہب و ملت موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT