Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام تین افراد گرفتار ، ملزمین بھی اراضی کے دعویدار

سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش ناکام تین افراد گرفتار ، ملزمین بھی اراضی کے دعویدار

حیدرآباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بنجارہ ہلز پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق تحصیلدار شیخ پیٹ چندرا کلا کی شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی انجام دی ۔ سب انسپکٹر پولیس جی رویندر کے مطابق ملے پلی کے ساکن ایم راما راؤ گولکنڈہ علاقہ کے ساکن صادق اور بہادرپورہ علاقہ کے ساکن ایس اے رفیق کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو وائیٹ ہاؤز کے قریب موجودہ کھلی سرکاری اراضی پر صفائی کرتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے ۔ پولیس بنجارہ ہلز کے مطابق تحصیلدار شیخ پیٹ نے اس اراضی جو 925 گز پر محیط ہے سرکاری اراضی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ثبوت پیش کئے جبکہ گرفتار افراد نے بھی اراضی پر دعوی کیا تاہم تحصیلدار نے پولیس کو بتایا کہ جنہیں گرفتار کیا گیا اور وہ لوگ جس اراضی کی خریدی کا دعوی کر رہے ہیں وہ اراضی نہیں ہے ۔ بلکہ وہ اراضی جس کو انہوں نے خریدا ہے وہ کسی اور جگہ پائی جاتی ہے ۔ تحصیلدار کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تینوں کو گرفتار کرلیا بعد ازاں ان تینوں افراد کی پولیس  اسٹیشن پر ضمانت پر رہائی عمل میں آئی ۔ سب انسپکٹر بی رویندر کا کہنا ہے کہ پولیس اس کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT