Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری اسپتال کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے کمسن لڑکا اور اس کے ماں باپ زخمی

سرکاری اسپتال کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے کمسن لڑکا اور اس کے ماں باپ زخمی

حیدرآباد 23جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے چیتنیہ پوری کے ضلع سرکاری اسپتال کی چھت کا پلاسٹر گرنے سے کمسن لڑکا اور اس کے ماں باپ زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں پیش آیا ۔ کریم نگر ضلع کے کیشو پٹنم منڈل کے رہنے والے وینو گوپال اور ممتا کے بیٹے کو بخار پر اس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ بچوں کے وارڈ میں زیر علاج ہے ۔ تاہم اچانک آج صبح اس وارڈ کی چھت کا پلاسٹر گر پڑا جس سے وینو گوپال ممتا اور ان کا بچہ زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اچانک پیش آیا وہ اس وقت سو رہے تھے ۔اچانک اس واقعہ کے سبب مریض پریشان ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT