Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولس میں بہتر سہولتوں کی فراہمی

سرکاری اسکولس میں بہتر سہولتوں کی فراہمی

معیار تعلیم کو بہتر بنانا اصل مقصد : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری
حیدرآباد۔ 5 مئی (سیاست نیوز) حکومت آئندہ دو سال میں ریاست میں خانگی اسکولس کے مقابلہ میں سرکاری اسکولس میں بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے اقدامات کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے یہ بات کہی اور بتایا کہ عوام حکومت کے اقدامات میں برابر کے حصہ دار بننے پر ریاست میں تعلیمی شعبہ کو مستحکم بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ درج فہرست اقوام و قبائل اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو بہتر و معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ٹی آر ایس حکومت کا مقصد ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ نئے تعلیمی سال سے 250 گروکل اسکولس کا حکومت آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ دیہی سطح سے تمام عوام متحدہ طور پر سرکاری اسکولوں کو بچانے پہل کریں۔ حکومت سرکاری اسکولس کو خانگی اسکولس کے ساتھ مسابقت کرنے اور خانگی اسکولوں سے زیادہ آگے بڑھانے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، بالخصوص سرکاری مدارس میں طلبا اور طالبات کیلئے علیحدہ بنیادی سہولتیں بشمول علیحدہ بیت الخلائیں تعمیر کرنے کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی، برقی سربراہی اور مدارس کی باؤنڈری وال وغیرہ کی تعمیر پر ترجیح دے رہی ہے اور ان اقدامات کے ذریعہ بچوں کو زیادہ تعداد میں سرکاری اسکولس میں شریک کروانے کی ترغیب دیتے ہوئے خصوصی مہم بھی دیہی سطح تا ضلع سطح پر چلائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT