Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکولس میں ہیلت کیمپ کا انعقاد

سرکاری اسکولس میں ہیلت کیمپ کا انعقاد

اوٹکور ۔ 18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لائنس کلب اوٹکور کی جانب سے صدر مسٹر بسی ریڈی لائنس کلب اوٹکور زنڈل کی زیرنگرانی سرکاری پرائمری اسکول میں ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹر کرن کمار ریڈی نے طلباء و طالبات کی تشخیص کی اور مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سوریا پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی رکن نے ہیلت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں خدمت خلق ایک بہترین خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو چاہیئے کہ وہ دوسروں کے کام آئے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہو ۔ انہوں نے مزید کہاکہہم کو سماجی خدمت سے وابستہ ہوناچاہیئے اور ان خدمات کو جاری رکھنا بہترین اقدام ہے۔ اس موقع پر مسٹر اروند کمارکانگریس ‘ منڈل سکریٹری ‘ مسٹر ایم لکشما ریڈی ‘ گوپال ‘ آنگن واڑی اساتذہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT