Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری اسکولوں میں 1200 ٹیچرس کو برٹش کونسل کی ٹریننگ

سرکاری اسکولوں میں 1200 ٹیچرس کو برٹش کونسل کی ٹریننگ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : برطانوی کونسل کی جانب سے تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں 1200 اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔ 3 ہفتوں کے اس ٹریننگ پروگرام میں اہم مہارت کی تربیت دی گئی اور اسکول کے نظم و ضبط کے بارے میں سکھایا گیا ۔ یہ پروگرام گذشتہ ہفتہ اختتام پذیر ہوا ۔ برطانوی کونسل نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ برطانوی کونسل کے ٹریننگ پروگرام کے تحت تلنگانہ کے تقریبا 200 اسکولوں کا احاطہ کیا گیا تھا ۔ جملہ 1000 ٹیچرس کو اہم مہارت پر مبنی ٹریننگ دی گئی ۔ برٹش قونصل جنرل ہند میئی کیوی بارکر ڈائرکٹر نے بتایا کہ برٹش کونسل کی جانب سے ہندوستان میں نوجوانوں کے اندر درس و تدریس کی عمدہ ٹریننگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن جی کشن نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بڑھتے تقاضوں کے درمیان برٹش کونسل کی یہ کوشش عمدہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT