Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکول میں جمع پانی کی جنگی پیمانے پر نکاسی

سرکاری اسکول میں جمع پانی کی جنگی پیمانے پر نکاسی

رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کا سیاسی قائدین کیلئے قابل تقلید اقدام

کریم نگر ۔ 23 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ دنوں بارش کی وجہ سے کریمنگر ضلع مستقر کے رام نگر کے سرکاری اسکول کے احاطہ میں پانی جمع ہو کر تالاب جیسا منظر پیش کر رہا تھا ۔ اس تعلق سے اخبارات میں تصاویر کے ساتھ خبریں شائع ہونے پر کلکٹر کے ساتھ دیگر متعلقہ عہدیدار ‘ میئر ‘ ڈی ای او نے پہنچ کر اس کا مشاہدہ کیا اور اس گندے پانی کو خارج کرنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے خرچ کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا گیا۔ بس اتناہی ہوا ۔ لیکن اسکول کے احاطہ سے پانی کو  نکالا نہیں گیا جس کی وجہ سے اسکول کے بچے کافی تکلیف اٹھا رہے تھے ۔  اس تعلق سے کچھ مقامی قائدین نے مقامی رکن اسمبلی کملاکر کے علم میں لانے پر کملاکر نے فوری اسکول پہنچ کر معائنہ کیا۔ دوپہر کو ایم ایل اے نے ڈی ای او اور انجنیئرنگ میونسپل عہدیداروں کو وہاں طلب کیا  اور جنگی خطوط پر جمع پانی خارج کر نے کا حکم دیا ۔ فنڈز کی کوئی پریشانی نہیں ۔ درکار خرچ جو بھی منظور کیاجائیگاکہا ۔ مجلس بلدیہ کا پروکلین منگواکر احاطہ کی دیوار گرادی گئی اور بارش کا جمع پانی بہا دیا گیا ۔ اور مورم ڈالویا گیا اور اسکول کے کمروں کی تنقیح کی اور عہدیداروں  کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا وہیں کھایا ۔ تقریباً پانچ گھنٹے اسکول کے احاطہ میں رہ کر پوری طرح سے اسکول کی صفائی کرروائی ۔ اس موقع پر ڈی ای او پی راجو ‘ ایم پی پی وی رمیش ‘ ایم ای او جی موہن ڈپٹی مسٹر جی رمیش کارپوریٹرس کے لنگیا ‘ بی سریکانت پنڈاری وینو ‘ بی راجیشم ‘ شنکر وغیرہ شریک تھے اس طرح سیاسی قائدین اگر احساس ذمہ داری سے خدمات انجام دیں گے  تو ظاہر ہے عوام ان کا ساتھ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT