Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ

سرکاری اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ

کلواکرتی۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع شمس آباد کے میناریٹی ویلفیر آفیسر محمد قاسم نے آج آمنگل منڈل کا دورہ کیا اور مسلم قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی۔ واضح ہو کہ کلواکرتی سے 18کیلو میٹر کے فاصلہ پر موجود آمنگل کو حالیہ تقسیم کے موقع پر شمس آباد ضلع میں شامل کیا گیا تھا جس کا آج میناریٹی ویلفیر آفیسر محمد قاسم نے معائنہ کیا اور جامع مسجد کا معائنہ کیا جس کے بعد زیر تعمیر مسلم شادی خانہ کا معائنہ کرتے ہوئے دونوں جگہوں کے بارے میں مفید مشورے دیتے ہوئے اور بھی ترقی کے کاموں کیلئے نمائندگی کا تیقن دیا جس کے بعد وہ ایم پی ڈی او آفس میں مسلم قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات سے حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کی تفصیلات بتائی اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ شادی مبارک، طلبہ کو اسکالر شپس اور بیرون ملک تعلیم کیلئے 20لاکھ تک کی اسکالرس شپس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ایک فری کوچنگ اور بہت سارے اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھالینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مسلمانان آمنگل محمد عبدالحمید، محمد خواجہ، عبدالکریم و دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT