Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری اسکیمات کے نام غریبوں کو دھوکہ پر فرضی بابا گرفتار

سرکاری اسکیمات کے نام غریبوں کو دھوکہ پر فرضی بابا گرفتار

مکانات کی فراہمی کا وعدہ ناکام ثابت ، پہاڑی شریف پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) سرکاری اسکیمات کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹنے والے ایک فرضی بابا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ انسپکٹر پہاری شریف پولیس مسٹر لکشمی کانت ریڈی نے بتایا کہ 57 سالہ عرفان شاہ قادری جو پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ بیدر کرناٹک کا متوطن ہے یہ شخص پہاڑی شریف درگاہ کے احاطہ میں رہتا تھا ۔ اس نے ڈبل بیڈروم مکانات کی منظوری کروانے کا جھانسہ دیکر درجنوں افراد سے ہزاروں روپئے وصول کئے اور ایک پیپر پر آدھار کارڈ نام اور دیگر تفصیلات کمپیوٹرائز لیٹر کی شکل میں عوام کو دے دیا ۔ تاہم دھوکہ دہی کے شکار عوام نے فرضی بابا کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ فی کس 12 تا 15 ہزار روپئے عرفان شاہ قادری نے حاصل کئے تھے اور فی الحال 15 تا 20 افراد اس فرضی بابا کے خلاف پولیس سے رجوع ہوچکے ہیں ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پہاڑی شریف کے علاوہ شہر حیدرآباد کے بھی عوام اس کی دھوکہ دہی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ تاہم پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس فرضی بابا کے ہمراہ اورکون شامل ہے اور اس نے رقم کس کے حوالے کی اور اس گروہ میں کتنے افراد شامل ہیں ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT