Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / سرکاری افسران کو وزیراعظم کے ایوارڈس

سرکاری افسران کو وزیراعظم کے ایوارڈس

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، این ڈی اے حکومت کے ترجیحی پروگراموں جیسے سوچھ بھارت مشن اور پردھان منتری جن دھن یوجنا پر بہترین انداز میں عمل آوری کرنے والے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے افسران کو ایوارڈس پیش کریں گے۔ منتخب سرکاری افسران 21 اپریل کو منائے جانے والے ’’یوم سیول سرویسیس‘‘ کے موقع پر حکومت کے کلیدی پروگراموں پر مؤثر عمل آوری کے اعتراف کے طور پر وزیراعظم کے خصوصی ایوارڈس حاصل کریں گے۔ مرکز و ریاستی حکومتوں کے افسران کو دیئے جانے والے یہ اعزازات نقد انعام اور توصیفی اسناد پر مشتمل ہوں گے جو ان پروگراموں کو روبہ عمل لانے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیراعظم کے ایوارڈ میں ترجیحی پروگراموں پر عمل آوری میں مہارت و غیر مؤثر کارکردگی کے زمرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ’10 سیول سرویسیس ڈے‘ کا عنوان ’’ہندوستان کی تبدیلی ۔ تبدیلی کیلئے اصلاحات‘‘ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT