Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سرکاری بینکوں کی 12جولائی سے ملک گیر ہڑتال

سرکاری بینکوں کی 12جولائی سے ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی ۔ 10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) بینکنگ کی کارروائیاں جاریہ ہفتہ دو دن متاثرہوں گی کیونکہ سرکاری بینکوں کے ملازمین نے ملک گیر سطح پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے جس کا آغاز 12جولائی سے ہوگا ۔ یہ ہڑتال ایس بی آئی کی حلیف بینکوں کو اس میں ضم کردینے کی اور آئی ڈی بی آئی بینک کو خانگیانے کی تجویز کے خلاف کی جارہی ہے ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹا سلم نے کہا کہ سمجھوتہ کی بات چیت جو چیف لیبر کمشنر کے ساتھ جاری تھی ناکام ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT