Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل اسکیم شروع کرنے کی تجویز

سرکاری جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل اسکیم شروع کرنے کی تجویز

اسمبلی میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کے سوالات پر وزیر تعلیم کڈیم سری ہری کا بیان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ سرکاری جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل اسکیم شروع کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی جی کشور اور ودیا ساگر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں سرکاری جونیر کالجس کی تعداد 404 ہے جن میں 1.73 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ٹی آر ایس حکومت نے انٹر میڈیٹ تعلیم کو مفت کردیا ہے ۔ تلنگانہ سارے ملک میں واحد ریاست ہے ۔ جہاں انٹر کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ نصابی کتب بھی مفت دی جارہی ہے جس سے طلبہ میں بالخصوص غریب طلبہ میں تعلیمی رجحان بڑھا ہے اور کالجس میں طلبہ کی تعداد میں حوصلہ افزاء ردعمل کا اظہار ہوا ہے ۔ نئے تعلیمی سال سے سرکاری جونیر کالجس میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے حکومت اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ دیہی علاقوں میں غریب طلبہ کو تعلیم کے تمام مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل اسکیم شروع کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے ہاسٹلس میں باریک چاول سربراہ کیا جارہا ہے ۔ جونیر کالجس میں میڈ ڈے میل شروع کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT