Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / سرکاری دفاتر میں تھوکنے پر امتناع

سرکاری دفاتر میں تھوکنے پر امتناع

کھلے مقامات پر پیشاب کرنے والوں پر بھی جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے کام کیلئے ایک صاف ستھرے اور صحتمند ماحول کو یقینی بنانے کیلئے ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کیلئے جدید خصوصی ضابطہ کار جاری کئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب سرکاری دفاتر کے احاطوں میں تھوکنا اور کھلے مقامات پر پیشاب کرنا سخت منع کردیا گیا ہیاور ایسا کرنے والے جرمانوں کے مرتکب ہوں گے۔ علاوہ ازیں منہدمہ عمارتوں کے ملبہ اور تعمیرات کے بعد بچ جانے والا کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے والے کنٹراکٹروں پر بھی جرمانے عائد ہوں گے۔ نئے ضابطہ کار سے مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں کو واقف کروایا گیا تھا اور ان پر نئے ضابطوں کی پابندی کرنے کی خواہش کی گئی تھی تاکہ تمام سرکاری دفاتر کے احاطوں میں مکمل صحت و صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ خصوصی ضابطہ کار پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ہر محکمہ میں متعلقہ جوائنٹ سکریٹری کی قیادت میں سینیٹیشن کمیٹی کے قیام کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے ضابطہ کار نے کھلے مقامات پر پیشاب کرنے اور احاطوں میں تھوکنے والے خاطیوں پر جرمانے عائد کرنے کے لزوم کی پابندی کیلئے ضروری اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دفاتر میں جمع فائیلوں کے انبار کو کم کرنے کیلئے کم سے کم 6 ماہ میں ایک مرتبہ تنقیح کرنے اور غیرضروری فائیلوں کو نکال دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT