Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دفاتر پر اردو تحریر کا مطالبہ

سرکاری دفاتر پر اردو تحریر کا مطالبہ

جنگاؤں۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنگاؤں ضلع کلکٹر مسٹر دیواسینا نے کلکٹر ہال جنگاؤں پر تمام ضلعی سطح کے سرکاری عہدیداروں اور ضلع کے تمام پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے اسٹاف رپورٹر س کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر جنگاؤں نے کہا کہ جنگاؤں ضلع بنانے میں آپ لوگ اہم کردار ادا کئے۔ آپ تمام لوگوں کی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ضلع بنا ہے۔ ضلع کی ترقی میں اخبار ایک اہم ذریعہ ہے۔ اخبار کے ذریعہ عوام سے رابطہ ہوتا ہے اس لئے آپ تمام لوگ تعاون کریں۔ اس موقع پر نامہ نگار سیاست جمال شریف نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری آفس کے بورڈس پر اردو میں نام تحریر کرائیں اور جنگاؤں میں ایک مسلم شادی خانہ قائم کیا جائے۔ اردو نامہ نگاروں کو اہمیت دی جائے جس طرح دوسرے اخبار کے نامہ نگاروں کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس موقع پر جائنٹ کلکٹر، ار ڈی او جنگاؤں، بلدیہ کمشنر جنگاؤں کے علاوہ تمام رپورٹرس ، انیل کمار، شیشادری، اشوک کمار، عظیم الدین، فیصل ، کے پرشراملو، کمار سوامی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT