Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری دواخانوں میں ادویات کی عدم سربراہی

سرکاری دواخانوں میں ادویات کی عدم سربراہی

ناقص انتظامات ، سہولتیں ندارد ، تلنگانہ تلگو دیشم کی تنقید
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے ریاست میں گورنمنٹ ہاسپٹلس کی انتہائی ابتر صورتحال پر حکومت تلنگانہ کو حدف ملامت بنایا اور کہا کہ گورنمنٹ ہاسپٹلس میں ادویات کی عدم فراہمی و موثر طبی سہولتیں فراہم نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ ہاسپٹلس سے رجوع ہونے والے افراد کی اموات واقع ہورہی ہیں ۔ آج یہاں صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا کی قیادت میں ریاست کے سرکاری دواخانوں کی ابتر صورتحال کے خلاف اور عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت دفتر واقع کوٹھی کے روبرو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا اور دھرنا دیتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے آفس کے روبرو بیٹھ گئے ۔ احتجاجی قائدین نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ گورنمنٹ ہاسپٹلس کو بہتر بنانے کے بجائے صرف کارپوریٹ ہاسپٹلس کی ہمت افزائی کررہی ہے ۔ ان قائدین نے کہا کہ گورنمنٹ ہاسپٹلس میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے مکمل بھروسے سے غریب عوام سرکاری ہاسپٹلس سے رجوع ہورہے ہیں لیکن ان دواخانوں میں کوئی خاظر خواہ طبی سہولتیں فراہم نہ کئے جانے کے باعث کئی اموات کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ احتجاجی تلگو دیشم قائدین نے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سرکاری دواحانوں میں عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اور اپنی آنکھیں کھول لیتے ہوئے سرکاری دواخانوں میں غریب عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ادویات وغیرہ کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ گرفتار ہونے والے تلگو دیشم پارٹی کے سینئیر قائدین میں مسرس ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی آر چندر شیکھر ریڈی رکن پولیٹ بیورو و سابق رکن پارلیمان ، ای پیدی ریڈی سابق وزیر ، اروند کمار گوڑ جنرل سکریٹری ، شریمتی بی شوبھا رانی ، بھوپال ریڈی ، ایم این سرینواس ، ایم سارنگا پانی صدر و سکریٹری گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم پارٹی و دیگر شامل تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT