Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانوں میں بہتر طبی خدمات سے عوام کا اعتماد بحال

سرکاری دواخانوں میں بہتر طبی خدمات سے عوام کا اعتماد بحال

سرسلہ میں بی ایس سی نرسنگ کالج کی افتتاحی اور سنگ بنیاد تقریب سے ریاستی وزیر کے ٹی آر و دیگر کا خطاب
کریم نگر۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میں سرکاری دواخانہ نہیں آؤں گا بیٹاکے گیت گانے والے آج سرکاری دواخانہ جاؤں گا بیٹاکہنے لگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات و آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے سرسلہ میں بی ایس سی نرسنگ کالج کی افتتاحی اور سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا قیام اور پھر اس میں کے سی آر کی حکومت قائم ہوجانے کے بعد ہر سطح پر ترقی کے روشن امکانت ہورہے ہیں۔ سرکاری دواخانوں میں بہتر خدمات کے عوض عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ ضلع مستقر سرسلہ بڑا دواخانہ میں جدید شعبہ جات قائم کئے جارہے ہیں جیسے کہ ڈائیلاسیس مرکز، آئی سی یو، بلڈ بینک، ماں اور بچے کی صحت کی نگہداشت یونٹ کا قیام وغیرہ کے ذریعہ سرکاری دواخانوں کو عصری دواخانوں کے مقابلے میں مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد سرسلہ پدما نائیک کلیانا منڈپم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام سے قبل کئی افراد کہا کرتے تھے کہ تلنگانہ مل جانے سے ہم کو کیا ملنے والا ہے۔ لیکن تلنگانہ کی علحدگی کے باعث یہاں کی عوام کو آہستہ آہستہ ساری سہولتیں میسر آئیں گی اور انقلابی تعمیری تبدیلیاں تلنگانہ میں ہورہی ہیں۔ یہ سب تلنگانہ حکومت میں تین سال کے مختصر عرصہ میں تکمیل کیا گیا ہے مزید منصوبہ بندی جاری ہے۔ سرسلہ جیسے مقام پر بھی آج آئی سی یو، بلڈ بینک، ڈائیلاسیس سنٹر اور اشد ضرورت کے پیش نظر تشویشناک حالت میں وینٹلیٹر وغیرہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ زچگی کیلئے آنے والی خواتین کی صحت کی حفاظت کی طرف پوری طرح توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ حالیہ چند دنوں میں سرکاری دواخانوں میں زچگیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سرکاری دواخانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی صحت کی نگہداشت کے لئے تین ماہ تک نگرانی اور ان بچوں کیلئے تین ماہ کی ادویہ بھی مفت تقسیم کی جارہی ہیں۔ مزید یہ کہ سرکاری دواخانوں میں ماں اور بچہ صحت کی بہتری خصوصاً ماں کی صحت میں بہتری آنے کیلئے ہر ماہ 2 ہزار روپئے کے حساب سے 12 ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔ سرسلہ میں ماتا شیشو سرکھشا ( ماں اور بچہ کی نگہداشت ) کے سنٹر میں 50 بستر فراہم کئے جارہے ہیں۔ آئندہ سال سے نرسنگ کورس کی شروعات کیلئے کالجس کی تعمیر ہوچکی ہے۔ سرسلہ میڈیکل کالج میں ڈگری کے علاوہ پی جی ڈپلوما مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس پروگرام میں آپکو چیرمین کونڈو رویندر راؤ، کلکٹر کرشنا بھاسکر، ڈی آر او شیام پرساد لال، دونالا لکشما ریڈی، میونسپل چیرمین سامولا یوانی اور دیگر اعلیٰ سطحی عہدیدار موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT