Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانوں میں معیاری علاج ضروری

سرکاری دواخانوں میں معیاری علاج ضروری

میڈیکل اینڈ ہیلت کمشنر واکاٹی کروناکر کی ڈاکٹرز کو ہدایت

سرسلہ۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نو تشکیل شدہ راجنا سرسلہ ضلع میں سبھی پرائمری ہیلت سنٹرس کے ساتھ ضلع مستقر ایریا ہاسپٹل میں صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے دواخانہ کے احاطہ میں کہیں بھی گندگی نظر نہ آئے اس کا خیال رکھا جائے۔ دواخانہ کو آنے والے مریضوں کو خانگی دواخانوں سے بہتر معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ میڈیکل اینڈ ہیلت کمشنر ڈبلیو کرونا نے دواخانہ کے عملہ سے خواہش کی۔ انہوں نے دواخانہ کا اچانک معائنہ کیا اور دواخانہ میں شریک مریضوں سے طبی سہولتوں اور علاج کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹرس، نرسوں اور دیگر عملے کی کارکردگی کا باریکی سے جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے پدپو بھون میں ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹر لیتا کماری سے مل کر ضلع کے پرائمری ہیلت سنٹرس کے ڈاکٹرس اور متعلقہ دیگر عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے 5جنوری قومی ہیلت مشن سے وابستہ 17رکنی ٹیم پر ہیلت سنٹر کا جائزہ لے کر مجھے رپورٹ دی ہے واقف کروایا۔ اب اسی کے مطابق ہیلت سنٹرس کے ذمہ داروں کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دواخانہ میں صاف صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے جو کہ دواخانوں میں اس طرف دھیان دیئے جانے کی شکایت ملی ہے۔ طبی سہولتوں، علاج کا ہر مریض کا ریکارڈ تیار کیا جانا ضروری ہے۔ سرکاری دواخانوں میں مریضوں کا معیاری علاج ہونا چاہیئے اور کوئی شکایت کا موقع نہ دینا چاہیئے۔ اس سے مریض کو ڈاکٹرس اور طریقہ علاج پر اعتماد پیدا ہونا چاہیئے، اس طریقہ سے پیش آنا ہوگا۔ سرکاری دواخانہ آنے پر انہیں بچت ہوگی۔ سرکاری دواخانوں میں مفت زچگیوں کا بہتر انتظام ہے۔ مریضوں کو باہر سے دوا خریدنے کیلئے مشورہ نہ دیں بلکہ دواخانہ سے مفت ادویات فراہم کریں۔

حسن آباد میں خونخوار شیر کی دہشت
عوام میں خوف و ہراس
حسن آباد۔/8 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد و اکنا پیٹ منڈلس کے مواضعات میں گزشتہ دس دنوں سے خونخوار شیر کی دہشت ہنوز برقرار ہے۔ آج تیسرے دن بھی خونخوار شیر نے موضع کٹکور ، کنارم کے مضافات میں علحدہ علحدہ طور پر  5بکریوں ، 2 گائے پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے اپنا لقمہ بنالیا۔ جس کے باعث کسان مالکان کا تقریباً 80 ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ مواضعات کے عوام خونخوار شیر کی ہلچل سے بری طرح ڈر و خوف کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ بیشتر مواضعات میں مقامی عوام  پیدل و موٹر سیکل پر سفر کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ محفوظ گاڑیوں و بسوں کے ذریعہ ہی آمدورفت ہورہی ہے۔ اطلاع پاکر محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹیم جس میں فارسٹ آفیسر سرینواس راؤ، رینج آفیسر شیام سندر اور سیکشن آفیسر سرینواس بھی شامل ہیں گزشتہ دو دنوں سے حسن آباد اور اکنا پیٹ منڈل کے پہاڑیوں میں خونخوار شیر کو پکڑنے کیلئے چھان بین کررہی ہیں۔ تاہم خونخوار شیر ہنوز گرفت سے دور ہے۔ جنگلاتی حکام نے توثیق کی کہ گائے و بکریوں کو خونخوار شیر ہی نے ہلاک کیا ہے نیز قرب وجوار میں شیر کے پنجوں کے نشانات کو پایا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT