Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری دواخانوں کو عصری آلات سے آراستہ کرنے کے اقدامات

سرکاری دواخانوں کو عصری آلات سے آراستہ کرنے کے اقدامات

میٹرنیٹی ہاسپٹل اور عثمانیہ ہاسپٹل میں مختلف یونٹس کا افتتاح، وزیرصحت لکشماریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 6 مئی (آئی این این) وزیرصحت تلنگانہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں حکومت عوامی دواخانوں میں عصری سہولتیں فراہم کے اقدامات کررہی ہے۔ وہ آج یہاں پیٹلہ برج گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل میں لیبر روم، ایمرجنسی، میڈیکل یونٹ آلات اور آسٹرک انٹنیو کیئر یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت تمام سرکاری دواخانوں میں آئی سی یو کا قیام عمل میں لارہی ہے جبکہ تقریباً دواخانوں میں اس طرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے میڈیا شائع ہونے والی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرنیٹی ہاسپٹل سے حاملہ خواتین کی کثیر تعداد رجوع ہوکر استفادہ کررہی ہے۔ اس ہاسپٹل میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر خانگی دواخانوں سے مریضوں کے رجوع ہونے کی اطلاعات کو غلط قرار دیا اور میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں تاکہ لوگوں میں غلط تاثر پیدا نہ ہو۔ وزیرصحت نے نیلوفر ہاسپٹل میں پانچ حاملہ خواتین کی اموات پر سیاسی قائدین کی جانب سے سیاست کرنے کی مذمت کی۔ ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے بعدازاں عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں ڈیجیٹل ایکسرے، الٹرا ساونڈ مشین اور فارمیسی کے نئے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میٹرنیٹی اور عثمانیہ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ ہاسپٹل کا عملہ بھی موجود تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT