Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری دواخانوں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

سرکاری دواخانوں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے چیف منسٹر کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے میڈیکل خدمات کو مستحکم اور باقاعدہ بنانے کے مقصد سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے توسط سے سرکاری دواخانوں میں مخلوعہ 2 ہزار چار سو خالی جائیدادوں پر تقررات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے کیمپ آفس بیگم پیٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں توقع ظاہر کی کہ عاملانہ اختیارات ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹس کو منتقل کرنے اور طب و صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ سے ریاست میں سرکاری دواخانوں کے حالات بہتر ہوں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہاسپٹلس میں تمام درکار ادویات موجود رہیں تاکہ مریضوں کو کوئی زحمت نہ ہو ۔ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کو دو کروڑ روپئے تک خرچ کرنے اور عثمانیہ ہاسپٹل اور گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹس کو ایک کروڑ روپئے خرچ کا اختیار دیا جانا چاہئے ۔ میٹنگ میں عثمانیہ ہاسپٹل کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کے لیے بلند عمارت تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT