Thursday , July 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ سنگاریڈی کی ترقی کیلئے 3.50 کروڑ روپئے منظور

سرکاری دواخانہ سنگاریڈی کی ترقی کیلئے 3.50 کروڑ روپئے منظور

سنگاریڈی /14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے ضلع صدر ٹی آر ایس مرلی دھر یادو ، صدر ٹاون ٹی آر ایس سرینواس چاری کے ہمراہ ضلع پریشد گیسٹ ہاوز سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے سنگاریڈی ضلع مستقر کے سرکاری دواخانہ کو بنیادی سطح سے ترقی دینے کیلئے 3.50 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری دواخانہ میں 10 بستروں پر مشتمل ایک ڈائلاسیس سنٹر اور 150 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ سرکاری دواخانہ میں کارپوریٹر طرز پر علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس خصوص میں سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں6 اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کے جائیدادوں کے علاوہ اسٹاف نرس 10 جی ڈی ایم او ایس 10 اور 3 ٹیکنیشن کی جائیدادوں کی بھی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ جن کا کنٹراکٹ و آوٹ سورسنگ کی اساس پر عنقریب تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ منطورہ کاموں کو 2 مئی سے قبل مکمل کرلیں اور سنگاریڈی سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹرس اور دیگر عملہ کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری دواخانوں میں ہی زیادہ سے زیادہ تعداد میں زچگیوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں ۔ ریاستی حکومت غریب عوام کیلئے سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ طرز پر علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ اس موقع پر وینکٹیشورلو ، ایم اے سبحان ، چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی ، ہری کشن اور جالندھر و دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT