Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ سے لاپتہ لڑکی دستیاب سرقہ کا انکشاف، ضلع ایس پی چندر شیکھر کا بیان

سرکاری دواخانہ سے لاپتہ لڑکی دستیاب سرقہ کا انکشاف، ضلع ایس پی چندر شیکھر کا بیان

نظام آباد: 19؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع مستقر کے سرکاری دواخانہ سے لاپتہ نومولود کا پولیس نے بالآخر پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی۔ نومولود لڑکی کو ماں کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی کل رات کیمپ آفس میں تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 5؍ اگست کے روز رات 12 بجے نظام آباد شہر کے دبہ کے پون نگر سے تعلق رکھنے والی انیتا کا تین روزہ نومولود لڑکی کی ایس این سی یو کے وارڈ میں طبیعت ناساز ہونے پر شریک کروایا گیا تھااور اس نومولود کا نندی پیٹ منڈل کے ویلمال سے تعلق رکھنے والی سجاتا کے پاس سے برآمد کیا گیا۔ سجاتا کے پاس نومولود ہونے کی اطلاع ملنے پرIٹائون پولیس سجاتا کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ سجاتا نے نومولود کا سرکاری دواخانہ سے سرقہ کیا تھا اور اس نے اپنے سسرالی رشتہ داروں کو لڑکی تولد ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں دھوکہ  دینے کیلئے ہی نومولود کا سرقہ کیا گیا۔ نندی پیٹ منڈل کے ویلمال سے تعلق رکھنے والی سجاتا کی شادی بودھن سے تعلق رکھنے والے لکشمن سے انجام پائی تھی اور کئی سال گذرنے کے باوجود بھی سجاتا کو اولاد نہ ہونے پر لکشمن نے دوسری شادی کی اور دوسری بیوی کو حمل ہونے کی اطلاع سجاتا کو ملنے پر سجاتا اپنے میکہ چلی گئی اور اس درمیان لکشمن دبئی چلا گیا۔ سجاتا کو اپنی سوکن کو اولاد ہونے کی صورت میں سجاتا کو چھوڑ دینے کا شک پیدا ہوگیا اور میکہ میں اسے بھی حمل ٹھہر گیا کہتے ہوئے سسرالی رشتہ داروں کو بہکاتی رہی اور 9ماہ تک میکہ میں رہی اور 9ماہ کے بعد سسرال جانے کیلئے ایک نومولود ہونا ضروری تھا جس کی وجہ سے سجاتا نے بودھن میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے پڑوسی حنیفہ نامی خاتون سے مل کر سازش رچاتے ہوئے سرکاری دواخانہ نظام آباد پہنچ کر دن بھر ایس این سی یو وارڈ کے پاس بیٹھی رہی۔ اسی دوران انیتا اپنی لڑکی کو دودھ پلانے کیلئے پہنچی تو نرسوں نے تھوڑی دیر بعد آنے کی ہدایت دی تھی اور انیتا کے جانے کے بعد نرسوں نے انیتا کی نومولود لڑکی کو ان کے رشتہ دار سمجھ کر سجاتا کے حوالے کیا اور سجاتا اس نومولود کو لے کر یہاں سے راہ فرار اختیار کرلی اور بودھن پہنچ کر لڑکی تولد ہوئی کہے کراپنے سسرال والوں کو بتایا۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو ملنے پر پولیس سجاتا کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر یہ سارا واقعہ بیان کیاجس پر پولیس نے سجاتا کی مدد کرنے والی حنیفہ اور سجاتا کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیااور نومولود لڑکی کوانیتا کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نظام آباد آنند کمار، ایس ایچ او Iٹائون گوردھن گری بھی موجود تھے۔

رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کی گمشدگی کی شکایت
تانڈور۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ٹی آر ایس لیڈر شری کونڈہ ویشور ریڈی رکن پارلیمان چیوڑلہ ایک سال سے اپنے حلقہ انتخاب پارلیمان میں نظر نہیں آئے۔ تلگودیشم لیڈروں نے یالال منڈل پولیس اسٹیشن میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ درخواست گذاروں نے کہا کہ تانڈور۔ وقارآباد کی عوام نے مقام پر کسی سیاسی یا غیر سیاسی جلسہ میں مذکورہ ایم پی نظر نہیں آئے۔

TOPPOPULARRECENT