Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ محبوب نگر کا معائنہ

سرکاری دواخانہ محبوب نگر کا معائنہ

محبوب نگر /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل محبوب نگر میں حال ہی میں قائم کردہ آئی سی یو شعبہ کو سی سی کیمروں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ چند دن قبل ریاستی وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے دیرھ کروڑ کے صرفہ سے قائم کردہ اس یونٹ کا افتتاح کیا تھا جوکہ جدید آلات سے لیس تھا ۔ تاہم علاج میں لاپرواہی کی شکایت پر ریاستی وزیر صحت نے دواخانہ اور آر ٹی سی یو کا معائنہ کیا اور سی سی کیمروں کی تنصیب کا حکم دیا تھا ۔ اب ان کیمروں کے ذریعہ صحت و طب کے اعلی عہدیداران ہمیشہ علاج پر نظر رکھ سکیں گے ۔ کیونکہ ان کیمروں کو عہدیداروں کے فون سے مربوط کردیا گیا ہے ۔ اس اقدام سے شہریوں میں اطمینان دیکھا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT