Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ میدک میں صفائی انتظامات انتہائی ناقص

سرکاری دواخانہ میدک میں صفائی انتظامات انتہائی ناقص

میدک /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک جناب رونالڈ روز نے میدک ٹاون کا دورہ کرتے ہوئے نیو بس اسٹیشن پر سری ستیہ سائی بابا ٹرسٹ کی جانب سے قائم کردہ آبدارخانہ کا افتتاح کیا ۔ مسٹر رونالڈ نے بعد ازاں آبدارخانے کا افتتاح اچانک سرکاری دواخانے میدک کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے نظام صفائی کی بڑی ابتر حالت دیکھ کر ڈاکٹرس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مریضؤں کی بہتر سے بہتر انداز میں طبی خدمات انجام دیتے ہوئے پیشہ طب کے بلند وقار کو قائم رکھنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرس اور طبی عملہ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری دواخانوں کی ترقی اور درکار خدمات کیلئے حکومت نے ضلع میدک کو 10.8 کروڑ روپئے جاری کیا ہے ۔ اس طرح ضلع کلکٹر نے اپنے دورہ میدک ٹاون کے موقع پر اچانک میدک ڈائٹ کالج کا رخ کیا ۔ جہاں انہوں نے سوچھ میدک کے تحت ڈائٹ کالج میں شجرکاری اور نظام صفائی کی بہتر حالت کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ونیز انہوں نے احاطہ ڈائٹ میں زیر تعمیر توسیع بلاک کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈائیٹ کالج میدک کے پرنسپل جناب رمیش بابو کی زبردست ستائش کی ۔ اس موقع پر رمیش بابو نے ضلع کلکٹر رونالڈ روز کو ایک یادداشت پیش کی ۔ جس میں انہوں نے یہاں اساتذہ کی قلت سے واقف کروایا اور کہا کہ 33 لکچررس میں صرف 3 لکچررس موجود ہے ۔ضلع کلکٹر نے اس موقع پر تعلیمی نظام کا بھی جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش ، تحصیلدار جناب امین الدین سکریٹری ٹی آر ایس دیویندر ریڈی ، چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ ، وائس چیرمین اشوک بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT