Friday , March 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری دواخانہ نظام آباد میں ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس

سرکاری دواخانہ نظام آباد میں ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس

نظام آباد:7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا نے سرکاری دواخانہ پہنچ کر کانفرنس ہال میں ڈاکٹرس اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں پر ابھی ابھی عوام میں اعتماد بحال ہورہا ہے لہذا ڈاکٹرس دلچسپی کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام میں اعتماد بحال کریں ۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر دواخانہ کے مسائل کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ای ہاسپٹل کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ایچ او ڈی ، سپرنٹنڈنٹ نے ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر اور نٹ کی سہولت کے علاوہ نرسس نے آبی سہولتوں کی فراہمی و دیگر مسائل کے بارے میں واقف کرانے پر اس پر سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دواخانہ کی کارکردگی میں سدھا ر پیدا ہوا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے اور اس سلسلہ کو برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ای ہاسپٹل نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کمپیوٹر فراہم کرنے اور نٹ کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کیلئے اور اے سی فراہم کرنے کابھی ارادہ ظاہر کیا ۔ دواخانہ کو آنے والے مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے ان میں اعتماد بحال کرنے کی صورت میں مریض باہر جاکر دواخانہ کی کارکردگی کے بارے میں عوام کو واقف کرانے کی صورت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ضلع کلکٹر نے اسٹاف کی بھرتی کے علاوہ دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے خون کا معائنہ ، ایکسرے ، اسکائننگ و دیگر سہولتوں کی فراہمی ، ادویات بھی فراہم کرنے کے علاوہ دودھ اور بریڈ مریضوں کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ راملو ، ڈی ایم اینڈ ایچ او وینکٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT