Tuesday , July 25 2017
Home / پاکستان / سرکاری سراغ رساں کی گولیوں سے چھلنی نعش دستیاب

سرکاری سراغ رساں کی گولیوں سے چھلنی نعش دستیاب

لاہور ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سرکاری سراغ رساں کی گولیوں سے چھلنی نعش پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دستیاب ہوئی ۔ انسپکٹر عمر مبین جیلانی کو جو پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا رشتہ دار تھا ‘ ایک مسلح شخص نے جون 2014ء میں اغوا کرلیا تھا جب کہ وہ ملتان میں اپنے دفتر جارہے تھے ۔ جیلانی کی نعش قدیم شجاع آباد روڈ ملتان پر دستیاب ہوئی جو ایک سیاہ پلاسٹک کے بیاگ میں رکھی گئی تھی ۔ پاکستانی پنجاب کی سی آئی ڈی اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT