Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری محکموں میں تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ کی اجرائی

سرکاری محکموں میں تقررات کیلئے عنقریب اعلامیہ کی اجرائی

قانونی مسائل سے گریز کرنے محکمہ قانون کے عہدیدارو ں سے تبادلہ خیال
حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقررات کرنے کا اعلان کرنے کے بعد حکومت نے تقررات کے عمل میں تیزی پیدا کردی ہے۔ قانوی مسائل سے پاک اعلامیہ کی اجرائی کیلئے محکمہ قانون سے تبادلہ خیال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست، تقررات کیلئے تعلیمی اہلیت اور روسٹر سسٹم پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ 21 اگسٹ کو ایک اور اجلاس طلب کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے سکریٹریٹ میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں چیف سکریٹری ایس پی سنگھ، صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک کمیشن بی چکرا پانی، محکمہ تعلیمات کے اسپیشل سکریٹری راجیوار اچاریہ، سکریٹری محکمہ فینانس رام کرشنا، سکریٹری محکمہ قانون نرنجن راؤ کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے عہدیداروں کو بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 80 ہزار سے زیادہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر کے فیصلہ کو عملی جامعہ پہنانا تمام محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذمہ داری ہے۔ تقررات کے عمل اور نوٹفیکیشن کی اجرائی میں قانونی مسائل پیدا نہ ہوں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے صرف تقررات کرنے کا اعلان ہی نہیں بلکہ مختلف محکمہ جات میں کئے جانے والے تقررات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کرنے کیلئے نقائص سے پاک رہنمایانہ خطوط کی اجرائی کیلئے اجلاس میں بڑے پیمانے پر غور و خوض کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد پیش آنے والی قانونی دشواریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی یکسوئی کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT