Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری مدارس میں معیاری تعلیم کیلئے بہترین انتظامات

سرکاری مدارس میں معیاری تعلیم کیلئے بہترین انتظامات

مدہول میں منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب

مدہول /18 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )علم حاصل کر نے کیلئے غربت کوئی معنی نہیں رکھتی سچی محنت و لگن و جستجو ہو ں تو تعلیمی میدان اونچے مقام پر فائز ہو نا کوئی بڑا کمال نہیں صرف طالب علم کو حصول علم کی خواہش نا گزیر ہے ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے آج حلقہ مدہول کے موضع تاکلی میں وٹنری ہیلت کیمپ سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے موضع ٹاکلی کے ڈاکٹر جگدیش سوامی پی وی این آر کورٹلہ اسسٹینٹ پروفیسر نے ایک چھوٹے سے موضع ٹاکلی میں ابتدائی کی اور اعلی تعلیم حاصل کر نے کیلئے انہوں نے اپنے آپ کو وقف کردیا کیو نکہ ان کی والدہ بہت غریب خاتون تھیں انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے ان کی تعلیم دلوائی جس کو آج مسٹر جگدیش نے حلقہ مدہول کے موضع ٹاکلی کا نام روشن کیا آج اسی ضمن میں مسٹر جگدیش ان کے والدہ کی برسی کے موقع پر وٹنری ہیلت کیمپ منعقد کر تے ہوئے یہاں کے کسانوں کو فائدہ پہنچارہے ہیں اسی طرح ہر انسان کو جدوجہد کر تے ہوئے اپنی منزل کو پہنچ سکتا ہے آج حکو مت تلنگانہ نے تعلیمی میدان میں پیسہ بہت خرچ کر رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ طالب علم اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کریں اس کیمپ میں 25 سے زائد ڈاکٹر س نے شرکت کرتے ہوئے جانوروں کا معائنہ کیا اس موقع پررکن اسمبلی مسٹر جی وٹھل ریڈی مدہول ،جے ڈی اے نرمل سرنیواس اور ایم پی ٹی سیز ، زیڈ پی ٹی سی لکشمی نرسا گوڑ کی شال اڑھا کر گلپوشی کی گئی انہوں نے اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے کہاکہ باسر منڈل بنے کے بعد پہلی مرتبہ اس میٹنگ کے انعقاد پر ڈاکٹر جگدیش سوامی ٹاکلی اور دیگر ڈاکٹرس کی جا نب سے منعقد کر نے پر ان سے اظہار تشکر کیا انہوں نے کہاکہ گوداوری ندی سے پائپ کے ذریعہ پا نی سر براہ کر کے بیدریلی ، ٹاکلی ، لا بدی کے عوام کو راحت پہنچائی جائے گی اور دیگر کا موں کا آغاز پر کر دیا گیا انہوں نے کہاکہ ٹاکلی موضع میں روڈوں کی خستہ حال ہو چکی ہیں بہت جلد فنڈس منظور کر تے ہوئے  50 لا کھ روپیوں سے بی ٹی روڈس کے کا موں کا آغاز ٹاکلی میں کیا جائے گا انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کپاس کی فصل گور نمنٹ فیکٹریوں میں ہی فروخت کریں جس سے کسانوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے کہاکہ گور نمنٹ اسکول ٹاکلی میں طلباء کی کمی ہے اور یہاں پر بہتر تعلیم نہیں ہو نے کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو خانگی مدرسوں میں شریک کروارہے ہیں مگر انہوں نے ٹاکلی کے اولیا ء طلباء سے اپیل کی کہ تلنگانہ حکومت اسکولوں کیلئے معیاری تعلیم کیلئے بہترین انتظامات کررہی ہے بعد ازاں رکن اسمبلی مدہول نے ٹاکلی آنگن واڑی سنٹر کا معائنہ کیا بچوں سے بات کی مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بہت جلد آنگن واڑی اسکول قائم کر نے کا تیقن دیا اس کے علاوہ ٹاکلی میں 25 لا کھ روپئے سے تعمیر کی جا نے والی مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا اس کے بعد میڈیکل کیمپ کا انہوں نے معائنہ کیا جہاں پر کئی جانوروں کے آپریشن بھی کئے گئے اس موقع پر جے ڈی اے سرنیواس نرمل ، ڈاکٹر ضیاء الدین ، ڈاکٹر ماہا جن کے علاوہ کورٹلہ یو رنیورسٹی کے کئی ڈٖاکٹر س نے اس کیمپ میں شرکت کی اس کے علاوہ لکشمی نرسا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول ، سرنیواس چیرمین مارکیٹ کمیٹی بھینسہ ، افروز خان نائب چیر مین اے ایم سی ، سریندریڈی چیر مین سوسائٹی کو آپر یٹو ، کنگا دھر ٹاکلی سرپنج ، تروڑاسر پنج عارف کے علاوہ منڈل کے سرپنج ایم پی ٹی سیز کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT