Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری مدارس میں ودیا والینٹرس کے تقررات ، صرف سنگل ٹیچرس تقررات کا فیصلہ ، حکومت تلنگانہ کی تجویز

سرکاری مدارس میں ودیا والینٹرس کے تقررات ، صرف سنگل ٹیچرس تقررات کا فیصلہ ، حکومت تلنگانہ کی تجویز

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں گرمائی تعطیلات کے اختتام پر 13 جون سے تمام مدارس دوبارہ کھل جانے کے ساتھ ہی سرکاری مدارس میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر سنگل ٹیچر اسکولوں میں فی الفور ودیا والینٹرس کا تقرر عمل میں لانے کا تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ودیا والینٹرس کے تقررات کے سلسلہ میں تمام تر تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں پائے جانے والے سرکاری پرائمری مدارس کے منجملہ اب تک کوئی ایک بھی داخلہ نہ کرنے والے مدارس کی تعداد 1606 پائی جاتی ہے اور اس تعداد کے مطابق ہی ہر ایک اسکول کے لیے ایک ودیا والینٹرس ( جملہ 1606 ) کا تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ اور ان ودیا والینٹرس کے تقررات کے لیے عملی اقدامات کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسروں کو ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لانے کے مکمل اختیارات دے دئیے گئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ تعلیمی سال کے دوران اسکولوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے ودیا والینٹرس کو بھی دوبارہ تقرر کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اب تک ایک بھی داخلہ نہ ہونے والے سنگل ٹیچر اسکول کو بند نہ کرتے ہوئے اس اسکول میں زیادہ سے زیادہ طلباء کو شریک کرواتے ہوئے اس اسکول کو بند ہونے سے بچانے کے لیے ہی ودیا والینٹرس کے فی الفور تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT