Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری مدارس کی صورتحال ابتر، محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی عدم دلچسپی

سرکاری مدارس کی صورتحال ابتر، محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی عدم دلچسپی

طلبہ کے ترک تعلیم میں اضافہ کا امکان، غیر سرکاری تنظیموں میں مایوسی
حیدرآباد۔8۔جنوری (سیاست نیوز) شہر کے سرکاری اسکولوں کی ابتر ہو رہی حالت کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بجائے محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں حالات کو ابتر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے سبب جاریہ سال ترک تعلیم کے رجحان میں مزید اضافہ کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم کے معاملہ میں اختیار کردہ سنجیدگی کا کوئی اثر حیدرآباد کے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں پر نظر نہیں آرہا ہے جس کے سبب حیدرآباد کے اسکولوں کی حالت بتدریج ابتری کا شکار ہونے لگی ہے۔حیدرآباد میں موجود بندلہ گوڑہ‘ بہادرپورہ‘ چارمینار منڈل کے اسکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کی جانب سے اختیار کردہ رویہ اولیائے طلبہ اور سرکاری اسکولوں میں داخلے کروانے کی کوشش کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پرانے شہر میں  بندلہ گوڑہ اور بہادر پورہ منڈل تعلیم کے معاملہ میں تیزی سے بدنام ہونے لگے ہیں کیونکہ بندلہ گوڑہ میں ایلیا اور بہادرپورہ میں سرینواس چاری کیسرواسکھشا ابھیان اسکام میں معطلی کے باوجود ضلعی عہدیداروں کی ان منڈلوں کی جانب عدم توجہی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان منڈل میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو ان کی تائید حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT