Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری مدارس کے کمروں کی زبوں حالی

سرکاری مدارس کے کمروں کی زبوں حالی

کوڑنگل۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت کی جانب سے تعلیم میں نت نئی تبدیلیوں کے ساتھ سدھار لانے کی باتیں کہی جارہی ہیں مگر وہ بے سودہی ثابت ہورہی ہیں ۔ مدارس میں طلبہ بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کوڑنگل مستقر پر ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول میں نویں جماعت کا چھت مخدوش ہوچکا ہے ۔ لوہے کی سلاخیں نکل رہی ہیں جس سے طلبہ میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے ۔ نیز بیشتر جماعتوں میں دروازے اور کھڑکیاں ناکارہ ہوچکی ہیں ۔ طلبہ کا استدلال ہے کہ برسات کے موسم میں بارش کا پانی جماعتوں میں داخل ہوتا ہے جس سے پریشانی لاحق رہتی ہے ۔ طلبا ء و اولیائے طلبہ عہدہ داران متعلقہ سے اس جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے موقع معائنہ کا اہتمام کیا جاکر درپیش مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے انہیں ممنون و مشکور فرمائیں۔

TOPPOPULARRECENT