Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں پر آج دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

سرکاری ملازمتوں پر آج دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) انجینئرس کے ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس کیلئے مرکزی حکومت کے دفاتر میں سرکاری ملازمتوں کیلئے مسابقتی امتحان اسٹاف سلکشن کمیشن سے رکھا گیا ہے۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے۔ اس ضمن میں سیول انجینئرنگ امیدوار کیلئے اسٹکچرل انجینئرنگ ہائی رائٹس بلڈنگ ڈیزائن پر ڈاکٹر جاوید جیلانی ایم ٹیک پی ایچ ڈی کا لکچر اور الیکٹریکل انجینئرنگ پر خواجہ علی شعیب کا لکچر اتوار 16 ا کٹوبر کو صبح 11 تا ایک بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر پر معنقد ہوں گے۔ انجینئرنگ کے میکانیکل، الیکٹریکل، سیول کے امیدوار وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT