Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کا امتحان آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

سرکاری ملازمتوں کا امتحان آج ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار یا پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کے لیے مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں سرکاری ملازمتوں کے تقررات کے لیے قومی سطح کا امتحان رکھا جارہا ہے ۔ اس کے لیے فارم 15 جون شام 5 بجے تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر داخل کرنا ہے ۔ امیدوار آدھار کارڈ زیراکس ، ڈگری زیراکس کے ساتھ رجوع ہو کر فارم داخل کریں ۔۔

 

عیدگاہ گنبدان قطب شاہی میں نماز عید کے لیے انتظامات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : محکمہ آثار قدیمہ حکومت تلنگانہ کی طرف سے گولکنڈہ میں گنبدان قطب شاہی عیدگاہ پر نماز عید الفطر کے لیے انتظامات کیے جائیں گے ۔ اس محکمہ نے اس ضمن میں ہائی کورٹ کے احکام مورخہ 10 مارچ 2011 کا حوالہ بھی دیا ہے ۔ جس میں قطب شاہی گنبدان کے انچارج کو تاحکم ثانی ہر سال عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے مصلیوں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے محکمہ جات بلدی نظم و نسق اور پولیس کے تعاون سے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ( ٹیکنیکل ) نے اعلامیہ کی اجرائی کے ذریعہ یہ اعلان کیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT