Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کا امتحان اتوار کو دفتر سیاست میں کمپیوٹر ٹسٹ

سرکاری ملازمتوں کا امتحان اتوار کو دفتر سیاست میں کمپیوٹر ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اسٹاف سلیکشن کمیشن کے سرکاری ملازمتوں کا کلریکل امتحان 7 جنوری کو مقرر ہے ۔ جو بالکلیہ طور پر کمپیوٹر پر مبنی ہوگا ۔ اس میں 100 نشانات کے چار مضامین ہیں جو جنرل نالج ، ابتدائی ریاضی ، انگلش اور ذہنی رجحان کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہیں اس کمپیوٹر ٹسٹ کی تیاری کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 25 دسمبر کو صبح 11 بجے تا دو بجے دن پراجکٹ پر مسٹر خواجہ علی شعیب اسوسی ایٹ پروفیسر کا گائیڈنس لکچر ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT